پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر روحی بانو نے کہا ہے کہ دنیا کے موجودہ حالات ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نصف صدی قبل دور اندیش ویژن کے عین مطابق نظر آرہے ہیں جنہوں نے 1974میں 38 مسلم ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں تیل بحران پر جنگ کا عندیہ دیا تھا اور ایٹم بم بنانے کی شروعات کا اعلان کیا تھا۔
روحی بانو کی زیرِ صدارت ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کی تقریب فرانسیسی درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے شاہ نواز ہال میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء نے اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی شرکاء نے ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور قیادت کے باعث پاکستان کو متفقہ آئین ملا اور ملک اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔