• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور تقریب میں اپنی ہم شکل کو دیکھ حیران، دونوں نے اکٹھے تصویریں بنوائیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی تقریب میں اپنی ہم شکل مل گئیں، اس موقع پر دونوں نے پاپارازی کو اکٹھے پوز دیے۔ فوٹو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ ان میں سے اصل کون ہے؟

واضح رہے کہ نیتو کپور این ایم اے سی سی گالا کی تیسری سالانہ تقریب میں شریک تھیں۔

اس تقریب میں متعدد بالی ووڈ اسٹارز شریک تھے، جن میں وکی کوشل، رنویر سنگھ اور انوپم کھیر شامل تھے۔ اس موقع پر توجہ کا مرکز نیتو کا اسٹائل نہیں بلکہ ایک دلچسپ لمحہ بنا جو کہ انکی ہم شکل کی صورت میں نظر آیا۔

تقریب میں داخل ہونے سے قبل نیتو کپور پاپارازی کے لیے پوز دے رہی تھیں کہ فوٹوگرافروں نے انہیں بتایا کہ ان کی ہم شکل قریب ہی موجود ہے۔ یہ سن کر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئیں اور فوراً اس خاتون پوجا تیرہان کو ساتھ تصویر بنوانے کی دعوت دی۔

دونوں نے مسکراتے اور ہنستے ہوئے کیمروں کے سامنے پوز دیا۔ ان کی مشابہت نے سب کو چونکا دیا، بالوں کے انداز، چہرے کی بناوٹ اور مسکراہٹ تک، سب کچھ حیرت انگیز حد تک ایک جیسا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے لکھا یہ تو بالکل ایک جیسی ہیں، تو کسی نے مذاق میں کہا، اصل کون ہے؟ ایک اور صارف نے کہا، بالکل سیم ٹو سیم لگتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید