• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران کا کہنا ہے کہ کسی عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تہران واشنگٹن کو مستقل جنگ بندی کے لیے غیر سنجیدہ تصور کرتا ہے، اسی لیے عارضی اقدامات کے بدلے اسٹریٹجک فیصلے کرنے کے لیے تیار نہیں۔

عہدیدار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران کسی دباؤ کے تحت ڈیڈ لائن قبول کرنے اور جلد فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے اور اس سے متعلق کسی بھی فیصلے کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید