• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: چائلڈ لیبر پر پابندی کے باوجود 50 لاکھ بچے کام کرنے پر مجبور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بھارت میں بچوں سے جبری مشقت لیے جانے کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق بھارت میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے ملازمت کرنے پر پابندی عائد ہے، تاہم اس کے باوجود تقریباً 50 لاکھ بچے اب بھی مختلف صنعتوں میں کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں جبری مشقت کا شکار رہنے والے کھیم لال کھیترجی نے بعد ازاں ایک تعلیمی این جی او قائم کی، جس کے ذریعے 300 سے زائد بچوں کو مشقت سے نجات دلا کر تعلیم کی جانب راغب کیا۔

این ایچ کے کے مطابق بھارت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششیں آج بھی بڑے چیلنجز سے دو چار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں چائلڈ لیبر کا جاری رہنا حکومت کی معاشی پالیسیوں اور سماجی تحفظ کے نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لاکھوں بچوں کا مشقت پر مجبور ہونا بھارت کی معاشی ترقی کے دعوؤں پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید