• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری تجربات معاشروں سے غداری کے مترادف ہیں: انتونیو گوتیرس

انتونیو گوتیرس---فائل فوٹو
انتونیو گوتیرس---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ جوہری تجربات اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دیتے ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری تجربات معاشروں سے غداری کے مترادف ہیں۔

انہوں نے جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ آئیے جوہری تجربات کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید