ایران میں جاری جنگ نے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، مہنگائی میں اضافے اور معاشی مشکلات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران تہران کی رہائشی مریم نے بتایا کہ جنگ سے پہلے میں کام نہیں کرتی تھی، جنگ شروع ہونے کے بعد گھر کے اخراجات میں مدد کے لیے مجھے ملازمت تلاش کرنا پڑی کیونکہ ہر چیز انتہائی مہنگی ہو چکی ہے۔
ایک اور شہری ایلار کے مطابق جنگ کا نوجوانوں پر خاص طور پر گہرا اثر پڑ رہا ہے، نوجوانوں میں امید ختم ہوتی جا رہی ہے، چاہے وہ کتنی ہی محنت کریں، انہیں آگے بڑھنے کا راستہ نظر نہیں آ رہا۔
تہران میں کھانے کا کاروبار کرنے والے امید نامی شہری نے عرب میڈیا کے رپورٹر کو بتایا کہ کاروبار تقریباً ختم ہو چکا ہے جبکہ کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی اجرت ادا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور جنگ کے باعث کاروباری حالات انتہائی دشوار ہیں۔
اسی طرح ایران کے دارالحکومت تہران کے رہائشی محمد نے بتایا کہ ایران عراق جنگ کے دور سے بھی گزر چکے ہیں جب لوگوں کے پاس تقریباً کچھ نہیں تھا۔
محمد کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام ایک بار پھر ثابت قدم رہیں گے اور ان آزمائشوں سے سرخرو ہوں گے۔