ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں وہم پر مبنی قرار دے دیں۔
اپنے بیان میں اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی ذلت اور رسوائی کی تلافی نہیں کرسکتیں۔
دوسری جانب ایرانی میدیا کے مطابق اتوار کو امریکی طیاروں کے خلاف کارروائی کے دوران 4 ایرانی افسر شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک رات میں ایران کو تباہ کر دینگے شاید وہ رات کل ہوسکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا، ہم نے گذشتہ روز بڑا اہم ریسیکیو مشن سرانجام دیا۔ ہم نے ایران سے پائلٹ کو دن کی روشنی میں نکالا۔