سرگودھا(نامہ نگار)پولیس کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق سرگودھا میں 31جولائی 2016تک مویشی چوری کے 192 مقدمات درج ہوئے جبکہ موٹر سائیکل چوری کے 191 مقدمات درج ہوئے۔ 2015 میں اسی عرصہ کے دوران مویشی چوری کے 214 جبکہ موٹر سائیکل چوری کے 279 مقدمات درج ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا میں مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔