• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایران جنگ میں خدا امریکا کی مدد کررہا ہے؟ ٹرمپ سے سوال

تصویر غیر ملکی میڈیا
تصویر غیر ملکی میڈیا

کیا آپ سمجھتے ہیں ایران کے خلاف جنگ میں خدا امریکا کی مدد کررہا ہے؟ ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا تو ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ وہ ایسا ہی سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ خدا اچھا ہے اور چاہتا ہے لوگوں کا خیال رکھا جائے، خدا کو یہ سب پسند نہیں جو ہورہا ہے، مجھے بھی یہ پسند نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں، لیکن میں ایسا نہیں کرتا۔

علاوہ ازیں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران سے نکالے گئے ایئرمین کا موازنہ حضرت عیسیٰ کو مصلوب کیے جانے سے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے کو ایران میں طیارہ گرایا گیا۔ پائلٹ ہفتے کے روز غار میں چھپا رہا اور اتوار کو اسے بچا لیا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ اسے ایران سے اُس وقت نکالا گیا جب ایسٹر سنڈے کی صبح سورج طلوع ہورہا تھا۔ ایک پائلٹ جسے دوبارہ زندگی ملی، سب گھر واپس آگئے اور پوری قوم خوشی منارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید