بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کے ایک اہم سنگِ میل کے بعد اچانک بریک لینے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر چیتک اسکرین ایوارڈز کی تصاویر شیئر کیں، جہاں انہوں نے پہلی بار بطور میزبان شرکت کی۔
اپنی پوسٹ میں رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اس تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات اسکرین پر جادو اور اس کے پیچھے کام کرنے والے فنکاروں کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنے میں گزری۔
انہوں نے لکھا کہ یہ میرا بطور میزبان پہلا تجربہ تھا اور مجھے بہترین، دلچسپ اور شاندار شریک میزبانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جن میں سنیل گروور اور ذاکر خان شامل تھے۔
اپنے بریک کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ میں ہوں، عالیہ بھٹ سائن آف کر رہی ہوں، میزبانی کا مطلب ہے مسلسل 4 گھنٹے بات کرنا، اب میں منگل تک مزید بات نہیں کروں گی۔
تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے سفید ساڑھی میں شاندار انداز اپنایا، جس میں نفیس ڈیزائن والا منی بلاؤز شامل تھا، جبکہ میزبانی کے دوران انہوں نے خوبصورت سیاہ سوٹ پہن کر بھی سب کی توجہ حاصل کی۔
کام کے حوالے سے عالیہ بھٹ جلد 2 بڑی فلموں میں نظر آئیں گی۔