• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک پر نئے حملے: بحرین، یو اے ای، سعودی عرب اور کویت ہائی الرٹ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

خلیجی ممالک پر نئے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد بحرین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب اور کویت میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

بحرین کی وزارت داخلہ نے نئے حملے کے خدشے پر سائرن بجا دیے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔ 

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام ایران سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں تباہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جبیل کے صنعتی علاقے میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ الجبیل میں تیل کی تنصیب پر بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقے کی جانب آنے والے 7 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیاہے۔ ان کے ملبے سے توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

کویت میں علی السالم فضائی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے میں 15 امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جس کی امریکی عہدیداروں نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کر دی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید