• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے سابقہ 7 سالہ ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 58 ارب 95 کروڑ مانگ لیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کےالیکٹرک نے سابقہ 7 سالہ ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 58 ارب 95 کروڑ روپے مانگ لیے۔

کے الیکٹرک نے2017ء سے 2023ء تک کی مدت کے لیے نیپرا میں بھاری ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں ایکسچینج ریٹ، ورکنگ کیپیٹل اور سرمایہ کاری سے متعلق ایڈجسٹمنٹ شامل کی گئی ہیں۔

کے الیکٹرک نے اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 43 ارب 62 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ ٹیکس اور دیگر پاس تھرو اخراجات کی مد میں مزید 15 ارب 32 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق 22 اپریل 2026ء کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

نیپرا نے عوام اور اسٹیک ہولڈرز سے بھی آراء طلب کر لی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید