سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے کل سے کھل جائینگے۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کووقفے وقفے سے چھٹی دی جائے۔