• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہُرمُز کھلوانے کیلئے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا

تصویر بشکریہ: یواین نیوز لیٹر۔
تصویر بشکریہ: یواین نیوز لیٹر۔

آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا۔ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے، روس اور چین نے قرارداد کو ویٹو کر دیا جبکہ پاکستان اور کولمبیا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

نیو یارک سے میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد منظور ہونے کی صورت میں رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت مل جاتی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید