• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے ایرانی تہذیب سے متعلق بیان کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی تہذیب سے متعلق بیان کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔ 

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جنگیں المیہ ہوتی ہیں، یہ آج بھی ایک حقیقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا میں ایسی زبان یا اقدامات ناقابل قبول ہیں جو تہذیب کے خاتمے کی بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حالات میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس سے قبل امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے، ایران کی موجودہ قیادت مختلف، اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید