• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع ہوسکتی ہے، ٹرمپ

ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا، ٹرمپ - فوٹو: فائل
ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا، ٹرمپ - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، اس لیے 5 گھنٹے بعد ختم ہونے والی ڈیڈلائن کو ممکنہ طور پر بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے، ایران کی موجودہ قیادت مختلف، اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے۔

دوسری جانب ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی ایران کے ریلوے ٹریکس اور پلوں پر اسرائیل نے بم باری بھی کی ہے جبکہ امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے پر حملہ کیا ہے۔

ایران نے بھی خبردار کردیا کہ امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو جواب خطے کے باہر دیا جائے گا، آبنائے ہُرمُز کے ساتھ ساتھ بحیرۂ احمر میں باب المندب بھی بند ہوگا۔ 

ادھر وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کی تردید کردی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید