ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر حملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔
قبل ازیں ایران نے بھی پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کیا تھا، سیز فائر کی منظوری نئے سپریم لیڈر نے دی تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں، صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا آغاز جمعہ 10 اپریل سے ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔