• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان

جرمنی چانسلر فریڈرک مرز — فائل فوٹو
جرمنی چانسلر فریڈرک مرز — فائل فوٹو

جرمنی چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی دیرپا امن کی جانب ایک اہم پہلا قدم ثابت ہونی چاہیے۔

انہوں نے معاہدے میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ دنوں میں ہدف یہ ہونا چاہیے کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے جنگ کا مستقل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید