ترکیے نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کے احترام کا مطالبہ کردیا۔
ترک وزارت خارجہ نے ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام فریق معاہدے کی شرائط کی پابندی کریں۔
اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھلنا چاہیے، امید ہے جنگ بندی جامع پائیدار امن کی طرف لے جائے گی۔
ادھر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی 10 نکاتی تجویز کو عملی شکل دے کر ایک جامع امن معاہدے میں تبدیل کیا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جو ناصرف ایران بلکہ عراق، لبنان اور یمن کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ خطے میں جنگ بندی شرائط کے مکمل احترام کی ضرورت ہے، امریکا ایران جنگ بندی کا اعلان بہت اچھا ہے، لبنان میں صورتحال اب بھی تشویشناک ہے، امریکا ایران معاہدے میں لبنان بھی شامل ہونا چاہیے۔