• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی ہونیوالے فاسٹ بولر میر حمزہ سجاد کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں واپسی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے فاسٹ باولر میر حمزہ سجاد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق اسپتال سے مکمل تسلی اور کلیئرنس کے بعد میر حمزہ سجاد نے اسکواڈ کو جوائن کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے بتایا کہ میر حمزہ سجاد سر پر گیند لگنے کے باعث کچھ دیر کے لیے بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد فرنچائز کے میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر ان کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق میر حمزہ سجاد کو ایمبولنس میں ہوش آگیا تھا اور وہ میڈیکل ٹیم سے بات بھی کر رہے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ میر حمزہ سجاد کا اسپتال پہنچ کر سی ٹی اسکین کروایا گیا اور رات بھر ان کا معائنہ کیا گیا، ڈاکٹرز نے مکمل رپورٹس اور معائنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ڈسچارج ہونے کے بعد میر حمزہ سجاد ہوٹل پہنچ چکے ہیں اور میڈیکل ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے میر حمزہ سجاد کا خیال رکھنے پر میڈیکل پینل اور دیگر فرنچائزز جبکہ ان کے لیے مسلسل دعائیں کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میر حمزہ سجاد کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی صحت و سلامتی فرنچائز کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید