• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس سیشن میں میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگ گئی، اسپتال منتقل: اسلام آباد یونائیٹڈ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑی کے سر پر گیند لگ گئی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی، تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نیت پریکٹس میں بولنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے پلیئر بےہوش ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں اداسی چھا گئی۔

پریکٹس سیشن حادثے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان جاری کیا اور بتایا کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔

یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔

ٹیم ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بتایا کہ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے، انتظامیہ اور پلیئرز حمزہ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید