• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز کو کنٹرول میں رکھ کر محدود پیمانے پر کھول سکتے ہیں، ایران

ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو جمعرات، جمعہ کو کنٹرول میں رکھ کر محدود پیمانے پر کھول سکتا ہے۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی نگرانی میں محدود پیمانے پر کھولی جائے گی۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو لازمی ایرانی فوج سے رابطہ کرنا ہوگا۔ 

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی ابھی بھی کمزور ہے، دیرپا امن کو ترجیح دیں گے۔ اگر امریکا نے وہی روش اپنائی تو ایران کو واپس جنگ میں آنے کا کوئی خوف نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید