• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے، یائیر گولان

سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔ 

تل ابیب سے میڈیا رپورٹس کے مطابق یائیر گولان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ میں اسٹریٹیجک فوقیت کے ساتھ ابھرا ہے۔ نیتن یاہو نے خود کو اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت کر دیا، وہ ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں رہنے کے اہل نہیں۔ 

یائیر گولان نے کہا کہ 7 اکتوبر کی ناکام کابینہ کو اگلے دور کی قیادت نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کی حقیقی سیکیورٹی کے لیے حکومت بدلنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید