• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب جیا نے ریکھا سے کہا ’امیتابھ میرا تھا، میرا ہی رہے گا‘

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ایک پرانا واقعہ دوبارہ زیرِ بحث آیا ہے، جو ان کے، امیتابھ بچن اور ریکھا کے تعلقات سے جڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی مورخ حنیف زویری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب امیتابھ اور ریکھا کے تعلقات کی افواہیں زوروں پر تھیں، اس وقت جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔ ملاقات کے آخر میں جیا نے ریکھا کو صاف الفاظ میں کہا، ’دیکھو، امیتابھ میرا تھا، میرا ہے اور میرا ہی رہے گا۔‘

زویری کے مطابق یہ لمحہ ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد ریکھا نے امیتابھ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطح پر فاصلہ اختیار کر لیا۔

زویری نے مزید بتایا کہ امیتابھ اور جیا کا رشتہ فلم ایک نظر کے دوران شروع ہوا۔ بعد میں جب امیتابھ فلم قلی کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوئے تو جیا نے اسپتال میں دن رات ان کا ساتھ دیا۔ اس وقت امیتابھ نے جیا کی قربانیوں کو دیکھ کر ریکھا سے دوری اختیار کر لی۔

خیال رہے کہ امیتابھ اور جیا بچن نے 1973 میں شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں، شویتا بچن اور ابھیشیک بچن۔ دوسری جانب ریکھا نے 1990 میں صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کی، جو صرف سات ماہ بعد صنعتکار کی خودکشی کے ساتھ ختم ہوگئی جس کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید