• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان کس طرح کے تعلقات تھے؟ ساتھی اداکار نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے درمیان رومانوی تعلقات ماضی میں بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

اب حال ہی میں اس حوالے سے فلم ساز و اداکار رنجیت بیدی نے اپنے انٹرویو میں ریکھا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے ریکھا کو اپنی فلم کے لیے منتخب کیا تو مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ ریکھا نے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول اپنی آسانی کے مطابق تبدیل کروانا چاہا اور مجھے کام کرنے میں اتنی مشکل ہوئی کہ میں نے انہیں یہاں تک کہہ دیا کہ آپ کو میں نے اب تک جو پیسے دیے ہیں وہ واپس کر دیں میں آپ کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔

اُنہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی وجہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان خراب تعلقات تھے۔

رنجیت بیدی نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے بعد ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع گئے تھے لیکن پھر بھی ان دونوں کے تعلقات میں کبھی گرم جوشی نہیں آ سکی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ دراصل ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان کافی معاملات پر تضاد تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید