• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو پر کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں تاہم جنگ بندی کے بعد معمولات بحال ہورہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید