اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اتفاق میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ لبنان میں دشمنی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے مزید کہا نہیں جانتا کہ لبنان میں بھی پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس بارے میں کنفیوژن کیوں ہے؟ یہ بات واضح طور پر جنگ بندی اتفاق رائے کا حصہ تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ نہیں روکی جائے گی، انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے لبنان سے براہ راست مذاکرات کرنے کی ہدایت کے بعد اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جنگ بند نہیں کی جائے گی۔