• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: شپ یارڈ میں دھماکا، 1 شخص ہلاک، 36 افراد زخمی

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی شہر نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں واقع ایک ڈرائی ڈاک میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب فائر فائٹرز تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور وہاں پھنسے 2 افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

واقعے میں 2 فائر فائٹرز بھی شدید زخمی ہوئے، جن میں سے ایک فائر مارشل کے سر کی ہڈی فریکچر ہو گئی اور دماغ میں شدید چوٹ آئی، جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، دوسرے فائر فائٹر کو بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ اور تیزی سے بدلتی ہوئی ہنگامی صورتِ حال تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ریسکیو اہلکار ہمیشہ کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو محفوظ بنانے کے لیے آگے بڑھے۔

واضح رہے کہ واقعہ نیویارک کے علاقے رچمنڈ ٹیریس، اسٹیٹن آئی لینڈ میں پیش آیا، جو مین ہیٹن کے مقابل بندرگاہ کے پار واقع ہے۔

میئر کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید