ایرانی پاسدران بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جہاز شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے مطالبات اور ہمارے قومی حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ایرانی ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اسے مزید نتائج بھگتنا ہوں گے۔