• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کے دوران کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کسی ملک کی جانب کوئی حملہ نہیں کیا۔

ایرانی پاسدارانِ نقلاب گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حملے کی رپورٹس ہیں تو یہ صہیونی حکومت یا امریکا کا کام ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج کسی ہدف کو نشانہ بنائیں گی تو جرأت کے ساتھ اس کا اعلان کریں گی۔

قبل ازیں 8 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، اس حوالے سے برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک اور نیدرلینڈز سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور دیگر شراکت دار ممالک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید