• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا آفریدی نے لائٹ میک اپ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ حنا آفریدی — فائل فوٹو
اداکارہ حنا آفریدی — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے لائٹ میک اپ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حنا آفریدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نئے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں بغیر میک اپ کے نظر آنے کی وجہ بتا دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں ٹنٹ اور کاجل کا استعمال کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں میک اپ نہیں کرتی اور اگر کبھی کروں تو بہت لائٹ میک اپ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری امی نے بھی مجھے کبھی میک اپ نہیں کرنے دیا اور جب میں نے کیمرے کے لیے میک اپ کرنے کی کوشش کی تو مجھ پر میک اپ بالکل اچھا نہیں لگا، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو میک اپ کرنے پر بہت خوفناک نظر آتے ہیں اور میرا شمار ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

حنا آفریدی نے بتایا کہ میں فیشل بھی شاذ و نادر ہی کرواتی ہوں، کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی اور مجھے لگتا ہے کہ آج کل بھاری میک اپ کا زیادہ رجحان ہے بھی نہیں، لڑکیاں جتنا کم میک اپ کریں اتنی ہی زیادہ اچھی لگتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید