• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے مات دیدی

تصویر، پی سی بی
تصویر، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 رنز پر آوؐٹ ہوگئی۔

فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق 21،21 اور ویلالاگے نے 20 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے 14 رنز کی نمایاں باری کھیلی، پشاور زلمی کے سفیان مقیم، برسویل نے 3،3 ناہید رانا 2، عامر جمال اور شریف الاسلام 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 173 رنز بنائے تھے، گزشتہ میچ کے مین آف دا میچ سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس نے اس مرتبہ پھر شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 74 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ 

کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں بریس ویل نے 21 رنز بنا کر ٹوٹل 173 تک پہنچایا۔  

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید