کپتان ہیری بروک کی 35 گیندوں پر 79 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 158رنز اسکور کئے، کپتان شری یاس ایئر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی، اُن کی اننگز میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
شیوام دوبے نے 22 رنز بنائے، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم نے ہدف باآسانی 14ویں اوور یعنی 37 گیندیں قبل حاصل کرلیا، جوز بٹلر کے 13 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر فل سالٹ اور کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 146 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے ٹیم کوفتح دلادی۔
ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79رنز بنائے، فل سالٹ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، 9 وکٹ کی جیت نے انگلینڈ کو بھارت پر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری دلا دی ہے۔