پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی معروف فرنچائز کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں معاہدہ کر لیا ہے۔
محمد عامر ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں ڈیوڈ پین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ وہ اب اوورسیز پلیئر کی بجائے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیل سکیں گے۔