• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس: دفاعی چیمپئن تیج پوگاکار نے چھٹا مرحلہ جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دفاعی چیمپئن تیج پوگاکار چھٹا مرحلہ جیت کر دوبارہ سے یلو جرسی کے مالک بن گئے ہیں۔

ریس کا چھٹا مرحلہ 186 اعشاریہ دو کلو میٹر پر مشتمل تھا، یہ ایونٹ کا پہلا پہاڑی اسٹیج بھی تھا۔

27 سالہ پوگاکار اس مرتبہ یہ ایونٹ پانچویں بار جیتنے کیلئے بھی فیورٹ ہیں، چھٹے مرحلے کے آخری پانچ کلو میٹر میں اُنہوں نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف جوناس ون گارڈ کو دو منٹ 38 سیکنڈز کے واضح فرق سے پیچھے چھوڑا۔

پوگاکار نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بتیس منٹ اور سا ت سیکنڈز میں طے کیا، اس کامیابی کی بدولت اُنہوں نے وقت کے اعتبار سے دیگر سائیکلسٹس پر مجموعی برتری اور ناروے کے سائیکلسٹ ٹورسٹین سے یلو جرسی واپس حاصل کرلی جو اس اسٹیج میں دیگر سائیکلسٹس سے ٹکرانے کے سبب 51 ویں نمبر پر آئے اور یلو جرسی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید