اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق، اور 9 زخمی ہوگئے۔
لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں طبی کارکن اور شہری دفاع اہلکار شامل ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شامل 10 افراد میں تین امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جبکہ سرکاری میڈیا نے ایک درجن سے زائد مقامات پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔
لبنان کے شہر نبطیہ میں تین مہلک حملے کیے گئے، جن میں جاں بحق افراد میں لبنانی سول ڈیفنس کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان میں امدادی کارکنوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔