اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملوں میں حزب اللّٰہ کے 1 ہزار 400 جنگجو مارے گئے، فوج کے 5 یونٹس جنوبی لبنان میں جنگی مہم میں مصروف ہیں۔
401 بریگیڈ لبنان میں حزب اللہ کے جنگی ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہیں، حزب اللہ کے زیر استعمال سرنگ اور میزائل لانچنگ پیڈز تباہ کر دیے ہیں۔
دوسری جانب لبنان کے شہر نبطیہ پر اسرائیلی حملے میں لبنان کے 12 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نبطیہ شہر کے جنوب میں شدید بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔