• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ سول اسپتال سے مل گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ سول اسپتال سے مل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ 8 اپریل کو بلدیہ ٹاؤن کی آفریدی کالونی سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر سول اسپتال پہنچی تھی اور اس نے 2 روز وہیں گزارے۔

قومی خبریں سے مزید