کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ڈرگ روڈ سے بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی جمعہ کے روز ہارون آباد سائٹ سے لاپتہ ہوئی تھی جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے لڑکی کو ڈرگ روڈ کے علاقے سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم سے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔