امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی پوری مذاکراتی ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوچکی ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر سمیت کوئی رکن پاکستان میں نہیں رُکا، پوری مذاکراتی ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوچکی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو لے جانے والے طیارے کی جرمنی میں ری فیولنگ ہوئی ہے، اس موقع پر امریکی عہدیدار نے اسلام آباد مذاکرات پر صحافیوں سے گفتگو کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان سے روانگی کے بعد ائیرفورس ٹو جرمنی کے رامسٹن ایئربیس پر رکا تھا۔