پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، ڈیون کانوے نے 45 اور مارک چپمین 42 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2، مہران ممتاز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
حیدرآباد کے آصف محمود نے آخری اوور میں 4 وکٹیں لیں جبکہ محمد علی نے 2 اور میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔