ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔
اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی کنجی ایران کے ہاتھ میں ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں علی اکبر ولایتی نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سفارتکاری کی تاریخ ہمیشہ ایک اصول کے گرد گھومتی رہی ہے، اور وہ ہے ’ایران کے مفادات کا تحفظ‘۔