نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور فریقین پر جنگ بندی کی پابندی پر زور دیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہاکان فیدان نے اسحاق ڈار کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
پاکستان اور ترکیے نے مذاکرات کے تسلسل اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔