• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کی نصف سنچری کے بعد آؤٹ ہونے پر غصّے میں ہیلمٹ پھینکنے کی تصاویر وائرل

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہونے پر بہت مایوس نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہونے پر اُنہیں غصے میں ہیلمٹ اور گلوز اتار کر زمین پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی بیٹسمین کا یہ رویہ دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور ان کے مداحوں کو تشویش ہوئی کہ آخر وہ نصف سنچری بنانے کے باوجود بھی خوش کیوں نہیں ہیں؟

اس حوالے سے کچھ مداحوں کا خیال یہ ہے کہ ویرات کوہلی کے نصف سنچری کے باوجود بھی ناخوش نظر آنے کی وجہ ان کا اسٹرائیک ریٹ ہو سکتا ہے جو کہ ان کے معیار کے حساب سے بہت کم تھا۔

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمین کا اسٹرائیک ریٹ 131.58 تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید