پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے پچ سے متعلق کہا کہ 180 سے 190 کا اسکور اس پچ پر اچھا رہے گا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جہاں اس نے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش کی نذر ہوا۔
پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان سپر لیگ 11 کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہِ راست نشر کیے جارہے ہیں۔