جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے ملاقات کےلیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا۔ اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا فضل الرحمان کے بےحد مشکور ہیں۔