کبیر والا میں جھنگ روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد شادی کے کارڈ تقسیم کرنے جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دورہ چین کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوئیں
سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے: ترک میڈیا
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا
محسن نقوی 100 برس کی عمر کے بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔
کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کردی گئی۔
لاہور کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی میں تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس کا جمالی پُل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
عید قرباں پر کراچی میں قصابوں کی جانب سے جانور کٹائی کی اوسط ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی27 اور 28 مئی کو روانگی منسوخ کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں حاجیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کو بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی میرے ہمراہ تھے۔
کراچی سے پشین جانے والی کار قلات کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر قلات آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو مرد، دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے: پولیس
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر متعدد بار فائر کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔