• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہاسٹل کے باہر باپ کا بیٹی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شخص لڑکی پر تشدد کر رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے نوٹس لیا۔

پولیس نے نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عمران کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم عمران متاثرہ لڑکی کا باپ بتایا جاتا ہے۔


قومی خبریں سے مزید