کراچی میں تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس کا جمالی پُل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، شہریوں کا سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے گرفتار زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔