• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا معاہدہ تقریباً ہوگیا، عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے، مشاہد حسین

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ تقریباً ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں نہیں۔

علاوہ ازیں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دوسرے ممالک فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک معاہدہ ابراہیمی کو مان لیں۔

قومی خبریں سے مزید